لاہور پولیس کے ملازمین کے لئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری

ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے‘سی سی پی او

پیر 24 فروری 2020 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے لاہور پولیس کے ملازمین کے لئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری کی ہے۔ سی سی پی او نے ریٹائرمنٹ پر پنشن کے اجرا میں رکاوٹوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایڈمن نے ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ملازمین کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کی تجویز دی تاکہ وہ پنشن کیس مکمل کرا سکیں۔سی سی پی او نے تجویز کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ایس ایس پی ایڈمن کو ریٹائرمنٹ کے زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ریٹائرمنٹ والے دن ہی ملازمین کو پینشن بک جاری کی جائے گی۔ کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے ویلفیئر برانچ سے زیرالتوا کیسز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور پولیس کے 108 ملازمین ریٹائر ہوجائیں گے۔ نئی پالیسی سے پنشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں