مسلم لیگی قائدین کی ہدایت پر مسلم لیگ پنجاب کی تنظیم نو 17اضلاع کے نئے عہدیداران کا اعلان

گوجرانوالہ سے تنویراعظم چیمہ،مظفر گڑھ مسز عطا ء قریشی،سیالکوٹ چوہدری مقصود سلہریا،خوشاب ملک محمدالیاس،ننکا نہ سے رائے ہارون بھٹی نائب صدور پنجاب مقرر

پیر 24 فروری 2020 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور صدر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایات پر پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ،اس ضمن میں پنجاب بھر کے اضلاع کے عہدیداران و کارکنان سے ایک سال سے زائد عرصہ تک مشاورت کی گئی اور ان اضلاع کی متعدد بار مسلم لیگ ہائوس میں میٹنگز کے بعد ان کی تجاویز لی گئیں۔

باہمی مشاورت کے بعد گوجرانوالہ سے تنویراعظم چیمہ،مظفر گڑھ مسز عطا ء قریشی،سیالکوٹ چوہدری مقصود سلہریا،خوشاب ملک محمدالیاس،ننکا نہ سے رائے ہارون بھٹی نائب صدور پنجاب مقررجبکہ گوجرانوالہ سے چوہدری عنایت سرا ایڈووکیٹ،اوکاڑہ سے ملک سرفراز بھٹی،بہاولنگر سے شہزاد رشید جٹ جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب مقررکردیئے گئے جبکہ تنظیم نو کے سلسلہ میں درج ذیل 17اضلاع میں صدور و جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی صدر زبیر احمد خان جنرل سکیرٹری فیاض تبسم۔ضلع جہلم صدرچوہدری محمد عارف،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسماعیل جوتانہ ضلع سرگودھا سے صدرملک شکیل سکندر،جنرل سیکرٹریی چوہدری اشرف سوہی ،ضلع میانوالی سے صدرمحمد عارف خان روکڑی جنرل سیکرٹری ملک تاج محمد ضلع خوشاب سے صدرچوہدری رضوان مختار رندھاوا ،جنرل سیکرٹری سید سبطین رضا شیرازی ایڈوکیٹ،ضلع بھکر سے صدر محمد یوسف گادھی ،جنرل سیکرٹری سید ظفر حسین برنی ضلع ننکانہ سے صدر سید ممتاز علی شاہ جنرل سکیرٹری غلام قادر علوی ایڈووکیٹ،ضلع گوجرانوالہ سے صدر خواجہ وقار حسین جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان احسان،سٹی گوجرانوالہ سے صدر طاہر شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ارشد بریار ، ضلع ضلع سیالکوٹ سے صدر چوہدری عنصر اقبال بریارجنرل سیکرٹری بائو محمد رضوان ، سٹی سیالکوٹ سے صدر صدف بٹ جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر گوندل،ضلع منڈی بہائوالدین سے صدر چوہدری ریاض اصغر،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ذوالقرنین ساہی،ضلع نارووال سے صدر افضال ورک جنرل سیکرٹری رانا استخار احمدضلع ساہیوال سے صدر حافظ خالد محمود ڈوگر جنرل سیکرٹری خالد صدیق کمیانہ،ضلع مظفر گڑھ سے صدر ملک مدثر عباس کھر جنرل سکیرٹری یاسر عطا قریشی،ضلع بہاولپور سے صدر سید صلاح الدین احمد جیلانی جنرل سیکرٹری طارق مجید چوہدری ضلع بہاونگر سے صدر نواب مظہر عباس لکھویرا جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الیاس ورک ضلع اوکاڑہ سے صدر میاں عبدالرشید بوٹی جنرل سیکرٹری میاں نذرفرید،ضلع جھنگ سے صدر محمد قمر حیات کاٹھیہ جنرل سیکرٹری محفوظ احمد ایڈووکیٹ مقرر کردیئے گئے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں انتخابی عمل جاری ہے جس کے بعد ان اضلاع کی تنظیموں کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والے اور پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے ساتھیوں کو عہدے دیئے گئے ہیں تاکہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں