لاہور: پولیس کارروائی منشیات فروشی کے الزام میں تاج خان نامی شخص گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) تھانہ ہربنس پوررہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں تاج خان نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو منشیات برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تاج خان مبینہ طور پر علاقہ غیر سے منشیات لاکر فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں