سپریم کورٹ نے جائیداد کے تنازعہ پر سگی چچی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے ساتھی کی ضمانت خارج کر دی ،پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعہ 28 فروری 2020 19:44

سپریم کورٹ نے جائیداد کے تنازعہ پر سگی چچی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے ساتھی کی ضمانت خارج کر دی ،پولیس نے گرفتار کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے جائیداد کے تنازعہ پر سگی چچی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے ساتھی کی ضمانت خارج کر دی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔جسٹس ملک منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 8 نومبر 2019 کو ملزم امیر نے نادر ودیگر کے ساتھ مل کر اپنی چچی مہراں بی بی کو قتل کیا، جائیداد کے تنازعہ پر قتل کا مقدمہ تھانہ احمد پور شرقیہ میں درج کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حقائق نظر انداز کرکے ملزم نادر کی درخواست ضمانت منظور کی، استدعاہے کہ عدالت ملزم نادر کی منظور کی گئی ضمانت خارج کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد شریک ملزم نادر کی ضمانت خارج کر دی ۔ ضمانت منسوخی کے بعد پولیس نے ملزم نادر کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں