ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 5 اپریل 2020 18:10

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی‘ ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام325کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے‘ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی35 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی06 موٹرسائیکلیں،08 موبائل فونزاور30 ہزارروپے نقدی برآمد کی گئیں‘ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10پسٹلز،02رائفلز،05 میگزین اوردرجنوںگولیاں برآمد کی گئیں‘منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب سمیت منشیات برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئی92افراد کی مدد کی گئی‘دوران پٹرولنگ17979 موٹر سائیکلوں، 93 گاڑیوں اور20749 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ65موٹر سائیکلوں، 2 گاڑیوںاور153اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا‘ جعلی نمبرپلیٹس والی2گاڑی اور 2 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے‘ اسی طرح ون ویلنگ میں12،ہوائی فائرنگ میں04اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر157 افراد کو گرفتار کیاگیا‘ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ12 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں