ٴ عالمی دنیا کورونا وباء سے نکلنے کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کورونا وباء سے نکلنے کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔دنیا بھر میں ناانصافیوں کے خاتمے کا تہیہ کرے اور خاص طور پرجہاں بھی مظلوم ہیں اور ان مظلوموں کا کسی بھی مذہب سے تعلق ہو جیسے کشمیر ،فلسطین سمیت دیگر ممالک کے مظلوم عوام طویل عرصہ سے مسائل کے حل کے منتظر ہیں ۔

جس طرح افغانستان سے نکلنے کیلئے امریکہ نے طالبان سے مذاکرات کئے ہیں اسی طرح دنیا بھر میںجہاں بھی مسائل ہیں ان کوفوراً مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔حکومت شب برأت اور جمعہ کے اجتماعات میں مسلمانوں کو توبہ ،استغفار ،رجوع الی اللہ کا پر امن موقع فراہم کرے۔

(جاری ہے)

مساجد اللہ کے گھر ہیں اور اللہ کے گھر آباد اچھے لگتے ہیں۔پاکستانی قوم کوروناوائرس کے خاتمہ کیلئے متحد ہے۔

کورونا وائرس عذاب ہے یا نہیں کی بحث چھیڑنے والے فساد فی الارض کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ اس صورتحال میں قوم کی رہنمائی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی آڑ میںاسلام اور مذہبی طبقہ کو تنقید کا نشانہ بنانا قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ حکومت ایسے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لے جو بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔اسلام ،مذہبی طبقات اور تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس پھیلنے کا سبب قراردینے والے خود بہت بڑے خطرناک وائرس کا شکا ر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں