مستحق افراد کی امداد کا مر حلہ شروع ہوچکاہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کے احسا س پرو گرم میں اب تک تین کروڑ 45 لاکھ سے زائد لوگ اپلائی کر چکے ہیں

منگل 7 اپریل 2020 12:38

مستحق افراد کی امداد کا مر حلہ شروع ہوچکاہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مستحق افراد کی امداد کا مر حلہ شروع ہوچکاہے،حکومت کے احسا س پرو گرم میں اب تک تین کروڑ 45 لاکھ سے زائد لوگ اپلائی کر چکے ہیں، مستحق افراد کو تمام پیسے انتہائی شفافیت کے ساتھ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوز یشن نہ خو د کام کرنا چاہتی ہے نہ حکومت کوکرنے دینا چاہتی ہے اپوزیشن مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ چلنے کی بجائے اپنی دوکانداری چمکانے سے باز آ جائے۔

کورونار یلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم قوم کی امانت ہے پی ٹی آئی حکومت سابق حکمرانو ں کی طرح امانت میں خیانت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س کو کنٹرو ل کرنے کیلئے حکومت ہر سطح پراقدامات کررہی ہے ،حکومتی اہلکار کسی جگہ غفلت کامظاہرہ نہیں کررہے ۔بر وقت لاک ڈائو ن سے وبا ئی وائر س پر کافی حد تک کنٹرو ل ہے اگر بے احتیا طی کی جا تی تو خدانخوا ستہ اٹلی جیسی صور تحال کاسامنا کر نا پڑتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں