صفر کارکردگی پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی‘ سلیم ر ضا

لوگ بھو ک سے مررہے ہیں حکومت ضر ب تقسیم کرکے عوام کو بے و قو ف بنانے کی کو شش کررہی ہے

بدھ 8 اپریل 2020 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ صفر کارکردگی پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی،لوگ بھو ک سے مررہے ہیں حکومت ضر ب تقسیم کرکے عوام کو بے و قو ف بنانے کی کو شش کررہی ہے،معیشت تباہ ہوچکی، گھرو ں میں فا قوں کا راج ہے، حکومت کی تو جہ اپوز یشن کو دیوار سے لگانے پر مرکوز ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بیرو ن ملک سے بھار ی امداد اور مخیر حضرا ت کی طر ف سے عطیا ت کے باوجو د حکومت غر یب آ دمی کے دکھ کم نہیں کر سکی ، مشکل حالا ت میں تحریک انصا ف کے تمام دفا تر ویرانی کا منظر پیش کررہی ہے جو اس با ت کی عکا سی کر تے ہیں کہ تحریک انصا ف کو عوام کے دکھ درد کا کوئی احسا س نہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مشکل حالا ت میں قوم کا سا تھ شا نہ بشانہ کھڑے ہونے کی باری آ ئی تو کپتان کے جیا لے منظر سے غا ئب ہو چکے ہیں ووٹ چور ، آ ٹا اور چینی چور تحریک انصا ف کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے ۔

ان شا ء اللہ کورونا اور کپتان سے جلد عوام کو نجا ت ملنے والی ہے پاکستان کامستقبل رو شن اور ووٹ چورو ں کامستقبل تاریک ہو چکاہے ، کپتان کے کھلا ڑی کڑے احتسا ب کاسامنا کرنے کیلئے تیا رہو جا ئیں اب ان کی باری آ چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں