پنجاب حکومت کی طرف سے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،اعجاز عالم آگسٹین

جمعہ 10 اپریل 2020 00:30

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے یوحنا آباد اور جوزف کالونی لاہور میں راشن تقسیم کردیا، صوبائی وزیر نے پنجا ب حکومت کے احساس پروگرام کے تحت مذہبی اقلیتوں میں راشن تقسیم کیا، یوحنا آبا میں 500مسیحی خاندانوں جبکہ جوزف کالونی میں 200مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ایم پی اے ہارون گل اور دیگر مسیحی رہنماء بھی موجود تھے،مذہبی اقلیتی برادری کا تحریک انصاف کی حکومت کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر ہے،صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ مذہبی اقلیتی برادری کا موجودہ ملکی حالات کے باعث گڈ فرائیڈے اور ایسٹرسادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ، گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر عبادات کیلئے آن لائن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں