پٹرو لیم قیمتوں میں کمی او نٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے : سلیم ر ضا

پیر 1 جون 2020 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پٹرو لیم قیمتوں میں کمی او نٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے،بین القوامی مارکیٹ سے جتنا سستا پٹرو ل خریدا جا رہا ہے کم از کم حکومت اس کے مطا بق ہی قیمتیں کردیتی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ہر جگہ عوام کو تکلیف ہی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف عوام کیلئے عذا ب ثا بت ہو رہی ہے کنٹینر پر کھڑے ہوکر بجلی کے بل جلانے والو ں کو آ ج مہنگا ئی کیو ں نظرنہیں آ رہی تمام اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے ، حکومت کی ساری توجہ اپوز یشن کو دیوار سے لگانے پر مرکوز ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نوازشر یف کی تصو یر دیکھ کر ساری حکومت کی نیندیں اڑ گئی اور سب وزیر مشیرو اور ترجمان نواز شر یف کیخلا ف بیان بازی کیلئے میدان میں آ گئے ۔ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کر پشن کر پشن کا کھیل تماشہ کررہی ہے دو سا لو ں میں نیازی حکومت اپوز یشن کے کسی لیڈر کیخلا ف کر پشن کا ثبو ت نہیں دے سکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں