مزارات جنت البقیع کی مسماری آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے، علامہ نیازنقوی

95سال بعد بھی اہل بیت کے مزارات پر سخت سعودی پہرہ قابل مذمت ہے،حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی ،آ ل سعود کی ناپاک جسارت کا تسلسل ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعیہ

پیر 1 جون 2020 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں اہل بیت اطہار، صحابہ کرام، ازواج مطہرات کے مزارات کی مسماری آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے، جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ عالم اسلام کا مطالبہ ہے کہ مزارات مقدسہ کو ان کی پرانی حالت میں بحال کرکے دوبارہ تعمیر کروایا جائے ۔

تاکہ دنیا بھر سے اہل اسلام زیارت کے لیے آئیں تو انہیں پتھروں کی بجائے انہیں شان وشوکت والے مزارات نظر آئیں اور عزت و تکریم محسوس ہو۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ کے 95سال بعد بھی جنت البقیع میں اہل بیت کے مزارات کے نشانات پر سخت سعودی پہرہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

نبی کریم کی صاحبزادی سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہرہ، امام حسن ، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق علیہم السلام سمیت ، حضرت عثمان ،حضرت جعفر طیار،حضرت عقیل ابن ابی طالب، ازواج مطہرات اور دیگر مقدس شخصیات کے مزارات کی جگہ پتھر پڑے ہوئے نظر آتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے ۔

علامہ نیاز نقوی نے شام میںحضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آل سعود کی طرف سے قبروں کی مسماری کی ناپاک مہم کا تسلسل اور خلاف اسلام ناپاک جسارت قراردیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی مسلمان ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔ یہ تکفیری دہشت گروہ کی کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حضرت عمر بن عبدالعزیز بنوامیہ میں سے نیک صالح عادل اورمحب اہل بیت حکمران تھے، جنہوںنے امیر شام کی طرف سے جمعہ کے خطبات میں حضرت علی علیہ السلام پر سب وشتم کو بند کروایااور فدک اہل بیت کو واپس کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں