گورنمنٹ ایم اے او کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز 10 اگست سے ہو گا

ہفتہ 8 اگست 2020 18:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) گورنمنٹ ایم اے او کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز 10 اگست سے ہو گا،پارلیمانی سیکرٹری(موسمیاتی تبدیلی) رخسانہ نوید پودا لگا کر مہم کا افتتاح کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق پرنسپل، گورنمنٹ ایم اے او کالج، لاہور/چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ، لاہور پروفیسر ریاض احمد ہاشمی سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق سر سبز پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ایم اے او کالج کی گراؤنڈ شام نگر چوبرجی لاہور میں 10تا25اگست شجر کاری مہم منعقد ہوگی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مختلف انواع واقسام کے پودے لگائیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں