میٹرو بس سروس کو 138 دنوں کی بندش کے دوران 53 کروڑ 83 لاکھ روپے کے خسارے کا سامنا

ہفتہ 8 اگست 2020 22:17

میٹرو بس سروس کو 138 دنوں کی بندش کے دوران 53 کروڑ 83 لاکھ روپے کے خسارے کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر 23 مارچ 2020ء کو بند کی جانے والی میٹرو بس سروس 138 روز گزر جانے کے باوجود تاحال بحال نہیں کی جاسکی۔ جس کے باعث ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سمیت کمپنی کو 53 کروڑ 83 لاکھ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 5 ماہ سے بس سروس کی بندش کے باعث میٹرو بس کے آپریشنل اور دیگر سٹاف کی تنخواہوں کا بوجھ بھی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کندھوں پر آن پڑا ہے۔ بس سروس کی بحالی کے سلسلے میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بس سروس کی بحالی کے حکم کے منتظر ہے۔ جبکہ اتھارٹی نے کرونا ایس او پیز کے تحت بس سروس کی بحالی کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں