ظ*ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

گ*صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ و دیگر عہدیداران سے ملاقات،باہمی امور پر گفتگو

اتوار 9 اگست 2020 18:51

; لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں صنعت کاروں اور تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے ۔لاہور پولیس بزنس کمیونٹی کوفول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے بھرپور وسائل برائے کار لا رہی ہے ۔بزنس کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس خدمت مرکز کا قیام محکمہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاںزاہد جاوید سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاہور چیمبر آف کامرس میںزیر تعمیر پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا اوروہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور دیگر متعلقہ پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس خدمت مرکز کی جلد از جلدتعمیر کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ صدرلاہور چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو چیمبرمیں مختلف محکموں کی طرف سے قائم سہولیاتی مراکز کا بھی دورہ کروایا ۔

صدر چیمبر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے صدر چیمبرعرفان اقبال شیخ کو آگاہ کیا کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

شہر میںقائم مختلف سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خد مت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس خدمت مرکزڈی آئی جی آپریشنز آفس ،گلبرگ،اقبال ٹاؤن،گریٹر اقبال پارک،ٹائون ہال،ارفع کریم ٹاور اور بحریہ ٹائون خدمت مرکز شہریوں کو یہ سہولیات دے رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے بھی مقررہ اوقات میں شہریوں کوبہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں