نیب آ فس کے سامنے جو کچھ ہو ا وہ نہیں ہو ناچاہیے تھا ‘سمیرا ساہی

بدھ 12 اگست 2020 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ نیب آ فس کے سامنے جو کچھ ہو ا وہ نہیں ہو ناچاہیے تھا،جب نیب نے صر ف مریم نواز کو تحقیق کیلئے طلب کیا تھا تو پورا لشکر لے کرجانے کی کیا ضرورت تھی،پو لیس کے جوانو ں اورعام شہریو ں کو جس پر یشانی کا سامنا کرنا پڑا اس پر (ن) لیگ معا فی مانگے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے ہی اداروں کے خلا ف سڑکو ں پر تما شہ لگا نا کسی صور ت عقل مندی نہیں ہے ملکی اداروں کی عز ت کر نے کی بجائے کارکنو ں کو ان کے مد مقا بل لا کھڑا کرنا کسی بھی طرح در ست عمل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم بی بی نے اگر اراضی کوغلط انداز میں اپنے نام نہیں کرایا تو ڈراورخو ف کس با ت کا ہی ۔ مسلم لیگ (ن) اپنے رو یہ میں تبد یلی لا ئے محا ظ آرائی سیا ست ملک اور قوم کے حق میں کسی صور ت بہتر نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں