صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم سرور کا پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سیالکوٹ کا اچانک دورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 17:35

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم سرور نے پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف اضلاع کے دورے شروع کردیے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری پراسکیوشن نے گزشتہ روز سیالکوٹ پراسیکیویشن دفترکا اچانک دورہ کیا،عملے کی حاضری چیک کی اور عدالتوں میں پراسکیوٹرز دفاتر کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سیکرٹری پراسیکویشن نے غیر حاضری پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نبیل احمد اور سینئر کلرک محمد طیب کو معطل کر دیا۔سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر کو زیرالتوا مقدمات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ دیگر اضلاع کے بھی اچانک دورے کئے جائیں گے، سیکرٹری پبلک پراسکیوشن ندیم سرور نے کہا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،تمام دفاتر کی کارکردگی کی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں