911 ریٹائرڈ فوجیوں کو دوبارہ کنٹریکٹ پر پولیس میں بھرتی کر لیا گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) 911ریٹائرڈ فوجیوںکو دوبارہ کنٹریکٹ پر پولیس میں بھرتی کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے 1200فوجی اہلکاروں کو سابقہ دور حکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا لیکن چند ماہ قبل ان اہلکاروں کو کنٹریکٹ بحال نہ کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ کر دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

سابقہ فوجیوں نے عدالت سے پولیس کے فیصلے کے چیلنج کیا جس پر عدالت نے انہیں ریلیف دے کر پھر سے بھرتی کرنے کے احکامات دیئے ۔عدالتی احکامات کے بعد دوبارہ لاہور پولیس نے 911 ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کر لیا ہے اور انہیں پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں