مسلم لیگ (ن) نے احتجاجی سر گرمیوں کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا

(ن) لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (آج )، سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 29 ستمبر 2020 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی سر گرمیوں کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ( بدھ) لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا گیا جبکہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق بھی پیشرفت کے لئے غوروخوض کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں