تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا حفیظ سینٹر آتشزدگی پر افسوس کا اظہار

پیر 19 اکتوبر 2020 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا ترجمان تنظیم مشائخ عظام پاکستان پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقع پر ہم تاجر برادری کے غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی متاثرین اور انکی فیملیوں کو نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے اور اپنی بلندو بارگاہ سے ان تمام تاجروں کو ان کے نقصان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے اور حکومت سے بھی گذارش ہے کہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے اور تحقیقاتی کمیٹی بنائے جو نقصان کا تخمینہ لگایاور حکومت ہر ممکن تعاون کرے۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے اس واقعہ نے حفیظ سینٹر کے تاجروں کو بہت زیادہ مالی نقصان سے دوچار کیا ہے ، اس افسوناک واقع کے بعد ہم عوام الناس سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ دور کی عظیم روحانی شخصیت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا ایک آفاقی پیغام گلی گلی ، محلہ محلہ، کوچہ کوچہ لگا ہوا نظر آتا ہے کہ آپ آتشزدگی کے واقعات اور آفات و بلیات سے بچ سکتے ہیں اگر ہم آقا ئے کریم ﷺکی بارگاہ میں دروروسلام کے نذرانے پیش کریں ، جبکہ یہ بات مشاہدہ میں بھی آئی ہے کہ جہاں جہاں اس پیغام پر عمل کیا گیا وہ جگہ اللہ تعالی کی رحمت میں آ گئی اور وہاں لوگ حادثات سے محفوظ رہے جیسے کہ بلال گنج مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد وہاں کے تاجروں نے کہا تھا کہ جس جس دکان میں دورودوسلام کے نذرانے تاجر پیش کرتے تھے وہاں پر آتشزدگی سے کوئی نقصان نہیں پہنچا لہذا ہم تمام امت مسلمہ سے گذارش کرتے ہیں کہ صبح وشام کی حفاظتی دعائوں کے ساتھ ساتھ درودوسلام بھی پڑھا جائے تا کہ ہم آفات و بلیات سے محفوط رہ سکیں ، آخر میں تاجران حفیظ سینٹر کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور بارگاہ رسالت میں درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں