ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ، اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کا ریفریشر کورس جاری

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی اینٹی رائٹ فورس جمیل ظفرکی زیر نگرانی ریفریشر کورس جاری ہے۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترکش تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرزاینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

اب تک اینٹی رائٹ فورس کے 700 سے زائد جوانوں کو کورس کروایا جا چکا ہے۔کورس کے دوران جوانوں کو مختلف ٹیکنیکس، اور لا اینڈ آرڈر کنٹرول کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے۔مختلف فارمیشنز,پیپر سپرے،پینٹ بال گن، ٹیئر گیس کے استعمال بارے تربیت دی جارہی ہے۔جمیل ظفرنے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس جدید پولیسنگ کے مطابق مظاہرین کو پر امن طریقے سے کنٹرول اور منتشر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں انٹی رائٹ فورس کا کردار قابل فخر ہے۔جمیل ظفر نے کہا کہ ریفریشر کورس اینٹی رائٹ فورس میں تعینات تمام اہلکاروں کو مرحلہ وار کروایا جا رہا ہے ۔ایس پی جمیل ظفر کا مزید کہنا تھاکہ کورس کے انعقاد کا مقصد جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔فورس کی جسمانی فٹنس کے لیے ریفریشر کورس اہمیت کا حامل ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں