مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے،سینیٹر کامل علی آغا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:03

لاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال سے پیپلزپارٹی کی تحصیل صدر محمد اعظم اور مسلم لیگ ن تحصیل ظفر وال کے جنرل سیکرٹری محمد سجاد لطیف نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی ،پاکستان مسلم لیگ نارووال کے جنرل سیکرٹری رانامحمد استخار بھی موجود تھے مسلم لیگ میں شمولیت کرنے والے تحصیل ظفر وال پیپلز پارٹی کے صدر محمد اعظم ،ن لیگ تحصیل ظفر وال کے جنرل سیکرٹری محمد سجاد لطیف ے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر خدمات سرانجام دیں ۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کریں انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر ضلع میں تحصیل سطح پر امیدواروں کو نامزد کررہی ہے پارٹی ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں