واسا کی 25 رکنی افسر شاہی نے گریڈ 18 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی ملنے کی خوشی میں جشن منانے کی منصوبہ بندی کر لی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) واسا کی 25 رکنی افسر شاہی نے گریڈ 18 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی ملنے کی خوشی میں جشن منانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور اس ضمن میں شاندار جشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، پرموشن تقریب کے نام سے منائے جانے والے جشن کے لئے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کا انتخاب کیا گیا ہے، ہفتہ 24 اکتوبر کو منعقد ہونے والے واسا افسر شاہی کے جشن میں شمولیت کے لئے شہر بھر کو مدعو کیا جا رہا ہے، اس مقصد کے لئے دعوت ناموں کی تقسیم تیزی سے جاری ہے، آدھے شہر کو دعوت ناموں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، واسا افسر شاہی کے جشن کے جاری شدہ شیڈول کے تحت پروگرام کے انعقاد پر لاکھوں روپے خرچ کئے جائیں گے، لاکھوں روپے کے غیر ضروری اخراجات ایل ڈی اے اور واسا کے اعلیٰ حکام کی سرپرستی میں کئے جا رہے ہیں، واسا افسران کے جشن میں پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی سے انحراف کر کے ایل ڈی اے اور واسا کے وائس چیئرمین بھی شرکت کریں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں