بر وقت تشخیص اور علاج سے ہی بریسٹ کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے‘ڈاکٹر سحرش سلیم

صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے‘سائرہ اقبال

اتوار 25 اکتوبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) نامور طبی ماہر ڈاکٹر سحرش سلیم عباس نے کہاہے کہ بریسٹ کینسرایک قابل علاج مرض ہے لیکن خواتین میں اس مرض کی علامات سے متعلق مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بریسٹ کینسرکے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شکار خواتین کی تعداد خطے میں سب سے زیادہ ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت کو ہنگامی اقدامات کر نے ہونگے، نائس ویلفیئر سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری سائرہ اقبال نے کہا کہ صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے ہمیں خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور معاشرتی پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہئے انسانیت کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے۔

نائس ویلفیئر سوسائٹی خصوصی طور پر بہبود خواتین کے لئے کام کر رہی ہے اور ایسے سیمینارز کا انعقادآئندہ بھی کیا جاتا رہے گا۔ سیمینا رکے شرکاء میں بریسٹ کینسر سے متعلق معلوماتی لٹریچر تقسیم او ر خواتین کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی محترمہ سعیدہ خالد اور بشری اقبال نے طبی ماہرین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور شیلڈز وتحائف دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں