- حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک کی سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیں،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،محمد اشرف بھٹی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک کی سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیںحکومت کے دن گنے جا چکے ہیں حکومت ملک و قوم کے لئے بوجھ بن چکی ہے حکومت کے دن گنے جا چکے، ملک کی تاریخ میں عمران خان سب سے زیادہ کرپٹ ترین ہیں، ملک معاشی، خارجہ، صحت اور ہر جگہ پر ناکام نظر آ رہی ہے کیونکہ ایک نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ کو مسلط کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اس حکومت اور سہولت کاروں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، ہم جمہوری اور قومی حکومت چاہتے ہیں، ہم نے اب اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں