لاہور، صدرڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 26 اکتوبر 2020 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمن بگٹیکی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث216ملزمان گرفتار کر لیئے۔

سنگین وارداتوں میں ملوث05ڈکیت و چور گینگز کی17 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی04 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران28 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سی22 پسٹلز،04 رائفلز،01بندوق اوردرجنوں گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی19 ملزمان کے قبضہ سی06کلو گرام سے زائد چرس اور111 بوتلیںشراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

قبحہ خانوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 07 ملزمان گرفتارکیا گیا ۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران06 ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 65اشتہاری وعادی مجرمان کو بھی حراست میں لیاگیا ۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر10ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں