ننکانہ صاحب، سموگ سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد

منگل 27 اکتوبر 2020 23:08

ننکانہ صاحب / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاء کے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائیگا صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں