ٴْلاہور، چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لئے حلیب فوڈز اور پنک ربن کی شراکت داری

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) حلیب فوڈز (ایچ ایف ایل) اپنے ملازمین کی صحت اور فلاح و بہبود کے معاملے میں ہمیشہ پیش پیش رہتاہے۔ اس سال بھی، حلیب فوڈز نے پنک ربن کے ساتھ مل کر اپنی خواتین ملازمین کے لئے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔حلیب فوڈز ہیڈ آفس لاہور میںاس سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میںگروپ کمپنیوں کی خواتین نے شرکت کی۔

اس سرگرمی کے پیچھے بنیادی مقصد چھاتی کے کینسر کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے علاوہ خواتین کو ان کی صحت کی دیکھ بھال کرنے کی ترغیب دی گئی۔ صحت مند مائیں اپنے تمام کرداروں اور تعلقات میں معاشرے کی ایک قابل قدر فرد بنتی ہیں۔ کسی بھی امکانی تشویش میں رہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے اور اس کے بجائے آغاز پر مدد لینابیماری کے بڑھنے سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام پربا ت کرتے ہوئے،حلیب فوڈز کے سی ای او سید مظہر اقبال نے بتایا کہ، ''یہ سیشن ہماری خواتین عملے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہماری مسلسل کوششوں کا ایک حصے ہے، جس سے صحت کی حفاظت میں شعور آتاہے۔ حلیب فوڈز صحت مند افرادی قوت کے ذریعہ معاشرے کو ترقی دینے میں اپنی تمام کوششیں کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ صحت اور تندرستی جسمانی اور ذہنی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔-"حلیب فوڈز کئی دہائیوں سے لوگوں کی غذائی ضروریات کی تکمیل کے لیے کام کر رہی ہے اور تمام پہلوؤں میں اپنی کوششیں تیز کرنے کا عزم رکھتی ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں