پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سیپروموشن کورس کے آفیسرزکی ٹریننگ مکمل کروا دی گئی

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پروموشن کورس کے آفیسرزکی ٹریننگ مکمل کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق 3روزہ ٹریننگ میں چوہنگ ٹریننگ کالج میں زیر تربیت افسران کو اتھارٹی کے ورکنگ بارے بتایا گیا۔آپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے تربیتی افسران کو ٹریننگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآئی سی تھری ڈی ایس پیز نے افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا۔تربیتی کورس میں حصہ لینے والوںمیںپنجاب بھر کی75 انسپکٹرزکو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،ون فائیو کال سنٹر،پکار 15سنٹر کی ٹریننگ بھی دی گئی اس کے علاوہ زیر تربیت افسران کو ویڈیو شہادت کے حصول کے طریقہ کار بارے بھی ٹریننگ دی گئی ،کورس شرکائ افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں سے ویڈیو شہادت سے کیسز کو جلد نمٹانے میں مدد مل رہی ہے۔تربیتی کورس سے انوسٹی گیشن کاعمل آسان اورمزید بہترہو جائیگا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں