ساندہ میں زیر تعمیر مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع سے فرار ہونے والی لڑکی کو پکڑ لیا

متوفی کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے ، لاش کے قریب سے آئس نشے کے شواہد بھی ملے ہیں‘ پولیس

منگل 24 نومبر 2020 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ساندہ میں زیر تعمیر مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،مقتول کی شناخت سجاد چودھری کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زیرتعمیر مکان میں سجاد اور خاتون نازیہ دونوں موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے پہنچنے پر جائے وقوعہ سے نازیہ نامی خاتون فرار ہوگئی تھی جسے بعد ازاںگرفتار کر لیا۔گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے آئس نشے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں