سربراہ لاہور پولیس سے فنکاروں کے وفدسے ملاقات ، تھیٹر ایسوسی ایشنز کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا

تھیٹر سے منسلک تمام فنکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی،فنکار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں گے‘ محمد عمرشیخ

بدھ 25 نومبر 2020 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے فنکاروں کے وفدسے ملاقات کی وفدمیں نسیم وکی، طاہر انجم، قیصر ثنائاللہ، شاہد خان، بلال چوہدری اور دیگر ممبران شامل تھے۔وفد نے سی سی پی او لاہور کو تھیٹر ایسوسی ایشنز کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹر ایسوسی ایشن کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تھیٹر سے منسلک تمام فنکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

فنکار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اس موقع پر وفد کا کہنا تھاکہ عمر شیخ کی تعیناتی سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں واضح تبدیلی آرہی ہے۔عمر شیخ حقیقی معنوں میں نڈر پولیس آفیسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں