کورونا کے پھیلائو کے باعث دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا

بدھ 25 نومبر 2020 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کورونا کے پھیلائو کے باعث دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے اور باقی سٹاف کیلئے ورک فرام ہوم کی پالیسی کا نفاذ کیا ہے لیکن اس پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ٹیچنگ فیکلٹی سمیت ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس سمیت تمام سٹاف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا تاکہ علاج معالجے کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں