لاہور، پی ڈی ایم کی جماعتیں جلسوں کی آڑ میں عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،غلام محی الدین دیوان

اتوار 29 نومبر 2020 22:10

wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں جلسوں کی آڑ میں عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور ملک وسائل کو عوام کی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے صرف کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ماضی میں چوروں اور ڈکیتوں کو این آر او ملتا رہاہے جس سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے این آر او کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے،اسی لئے چور ٹولہ واویلہ کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن فری ریاست بناکر دم لیں گے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ، مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیںگے، انہوں نے کہاکہ سستے سہولت بازارو ں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ، حکومت اور انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، خیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لئے جارہے ہیں، عوام کو لوٹنے والوں کوکسی صورت رعایت نہیں ملے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں