لاہورکا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا‘بلا ل میر

رکاوٹیں، پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان کے جلسہ میں عوام کی شرکت سے نیازی حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے

منگل 1 دسمبر 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سر براہ جمعیة علما ء اسلام کے معاو ن خصوصی برائے لاہور محمد بلا ل میر نے کہا ہے کہ لاہورکا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،رکاوٹیں، پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان کے جلسہ میں عوام کی شرکت سے نیازی حکومت کی آ نکھیں کھل جانی چاہئیں،حکومتی وزرا کے جلسے میں کورونا نہیں آتا ،پی ڈی ایم کے جلسے میں کورونا آجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی رہنما ئوں حافظ عبدالرحمن،مولانا بلال درانی،حافظ زین العابدین،قاری معاویہ مکی،حافظ شفیق الرحمن،مولانا عبدالشکور ودیگرسے گفتگو کر تے ہوئے کیا،انہو ں نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمن کی ہدا یت پر جے یو آئی اپوز یشن جماعتو ں سے مل کر جمعہ 4د سمبر اور 6د سمبر اتوار کو لاہورکی ہر چوک پر جعلی حکومت کیخلا ف مظاہرہ کرے گی۔ حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرغو ب ہو ئے نہ آئندہ مرغو ب ہو نگے ، نیازی حکومت کے خا تمے کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک آخری مرحلہ میں پہنچ چکی ہے ان شا ء اللہ عوام کی طا قت سے جعلی حکومت سے جلد قوم کو نجات ملنے والی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں