اب 22کروڑ عوام فوری طورپر نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ،سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی

واضح مثال پی ایم ڈی کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونے والے پانچ کامیاب جلسے ہیں،مرکزی سینئر نائب صدر پی ڈی ایم

بدھ 2 دسمبر 2020 23:46

لاہور/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) نیشنل پارٹی اور پی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ مسلط وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان میں بھی عام انتخابا ت سے ایک دن قبل ٹھپے لگاکرمن پسند افرا دکو سلیکٹ کیاگیا جس سے ثابت ہوتاہے کہ الیکشن میں اس انداز سے دھاندلی کی گئی اڑھائی سال میں تبدیلی سرکار سے لوگ اتنے تنگ آچکے ہیں کہ اب 22کروڑ عوام فوری طورپر نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں جس کی واضح مثال پی ایم ڈی کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونے والے پانچ کامیاب جلسے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو لاہور میں پی ڈی ایم کے رہنمائوں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ‘ رانا ثناء اللہ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بے روزگاری ‘ بدامنی ‘ مہنگائی اورناقص پالیسیوں کے باعث عوام بدحال ہوچکے ہیں مزدورطبقہ نان شبینہ کیلئے بھی محتاج ہے بلوچستان میں توروزاول سے ناانصافیوں کاسلسلہ جاری ہے حیات بلوچ کا واقعہ انہی منفی پالیسیوں کا تسلسل ہے آج بھی بلوچستان سے لوگوں کالاپتہ اورمسخ لاشیں ملنا المیہ ہے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی جدوجہد ملک میں آئین کی حکمرانی ‘پارلیمنٹ کی بالادستی ‘آزادعدلیہ اور میڈیا کیلئے ہے ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں جس کے ذریعے منتخب ہونے والے حقیقی نمائندے ہی موجودہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںسلیکشن سے آنے والے نمائندوں کی نااہلی کی سزاء قوم بھگت رہی ہے ملک کو ترقی یافتہ اورقوم کو خوشحال بنانے کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں