سوئی گیس کمپنی کے تین افسران کو سینئر جنرل منیجر ،چار افسران کی جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے تین افسران کو سینئر جنرل منیجر جبکہ چار افسران کو جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دیدی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق قیصر مسعود ، عمران یوسف خان اور ثاقب ارباب کو سینئر جنرل منیجر جبکہ خرم ایوب خان ،شعیب الرحمان ،شوکت حسن اور احمد جواد خان کو جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں