لاہور، پی ڈی ایم باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، اعجاز احمدچوہدری

جمعہ 15 جنوری 2021 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری سے وفاقی وزیربریگیڈیر (ر)اعجازشاہ پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری اور اعجازشاہ کا مشترکہ کہنا تھاکہ پی ڈی ایم باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنی لوٹ مار اور کرپشن بچانے کے سوا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے یہ کیا تحریک چلائیں گی عوام ان کرپٹ سیاسی یتیموں اور بہروپیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں وہ ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گی.

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں ہی ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہیں، حقیقت میں ان کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کے لئے بند ہوچکی ہے، علی بابا چالیس چوروں کا مسترد شدہ کرپٹ ٹولہ بے وقت کا راگ الاپ رہا ہے اور ان کا جھوٹا پروپیگنڈہ بھی اپنی موت آپ مر چکا ہی. انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن کے سیاسی بیروزگاروں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے یہ جتنا مرضی شور مچالیں احتساب سے بچ نہیں سکیں گے اور 2023 تک وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے، عوام کو تحریک انصاف پر اعتماد ہے اور وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں