شیخوپورہ پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل

اے کیٹیگری کا اشتہاری ملزم زین اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم علی رضا گرفتار۔ مقدمات درج، قانونی کاروائی جاری عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں‘ ڈی پی او غلام مبشر میکن

جمعہ 15 جنوری 2021 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر شیخوپورہ میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر اور ناجائز اسلحے رکھنے والوں کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں جس کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ فیکٹری ایر یا کی چوکی نور شاہ کی پولیس ٹیم نے اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزم زین عرف زینی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ شرقپورشریف میں مختلف دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں ۔ اسی طرح ایک دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او شرقپور شریف نے خطرناک ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علی رضا کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور متعدد گولیاں برآمدکر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او فیروز والہ، غلام دستگیر خان کی زیر نگرانی فیروز والہ سرکل میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں تاکہ شہریوں کو مجرمان کی کاروائیوں سے تحفظ دلا کر انہیں پابند سلاسل کرنے کا عمل مزید تیز ہو ۔

ملزمان کے خلاف بروقت کاروائیوں پرڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ایس ڈی پی او فیروز والہ اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور بہترین سروس ڈلیوری سے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں