ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید سے آل پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

منگل 26 جنوری 2021 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید سے آل پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایکسائزصالحہ سعید کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سکین ریکارڈ دستیاب نہیں ان کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے ،جن گاڑی مالکان نے اپنی رجسٹریشن فائلز سکین کروا لی ہیں ان تمام کا ریکارڈ مشروط طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔وفد کے اراکین سے درخواست کی گئی کہ وہ مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی کے لیے محکمہ سے تعاون کریں۔اس سلسلے میں عملی پیش رفت کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں