لاہور: فیملی کو لوٹنے والے ڈاکو ڈکیتی سے تھوڑی دیر بعد گرفتار

بدھ 27 جنوری 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ڈولفن فورس کے اچھرہ سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اچھرہ میں فیملی کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور 25 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی ہے ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ اچھرہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو اچھرہ میں ایک فیملی کو لوٹنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں