سی سی پی او لاہورایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

کھلی کچہریوں میں ایس ایس پیز، ڈویڑنل ایس پیز انوسٹی گیشن، ایس پیز آپریشن،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ او بھی حاضری یقینی بنا رہے ہیں سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے

بدھ 3 مارچ 2021 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سی سی پی او لاہورایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور میں پھر کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔لاہور پولیس کی تمام ڈویڑن میں سہہ پہر03 بجے سے 05 بجے تک کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سٹی ڈویڑن کے تحت تھانہ راوی روڈ کی حدود میں فاریسٹ کالونی میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس پیز سٹی آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگز سٹی ڈویڑن،تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور سی سی پی او لاہور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس افسران مسائل کے حل کیلئے خود شہریوں کی دہلیز پر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہریوں میں ایس ایس پیز، ڈویڑنل ایس پیز انوسٹی گیشن، ایس پیز آپریشن،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ او بھی حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو براہ راست سننا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

کھلی کچہری موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری طور پر نمٹا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران و عوام الناس میں اعتماد کی فضا بڑھی ہے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس شریف شہریوں کے لئے ایک سروس ہے، عوام ہمارے فوکس اور مرکزی سٹیک ہولڈرہیں۔بحیثیت سی سی پی او میرا کردار شہریوں اور پولیس کے درمیان ایک پل کا ہے۔

ہمیں پولیس اور عوام کے درمیان فرق اور فاصلے ختم کرنا ہے۔راوی روڈ جیسے پرہجوم اور پسماندہ علاقوں میں ہماری سب سے زیاددہ ضرورت ہے۔علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اور کسی منشیات فروش، قبضہ مافیا اور بدمعاش کو علاقے میں نہیں رہنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس علاقے میں آپ کی خدمت اور حفاظت کے لئے آیا ہوں تاکہ آپ آزادانہ اور بلا روک ٹوک اپنے مسائل ہمارے سامنے لائیں۔

کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران و عوام الناس میں اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں اور سائلین کو ' سر' کہہ کے مخاطب کریں۔میرٹ پر تفتیش اور فوری انصاف کویقینی بنایا جائے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہم اور شہری نئی نسل کے لئے رول ماڈل ہیں۔معاشرے سے منشیات اور سماجی مسائل کے خاتمے کے لئے اہل علاقہ،تاجر برادری، علما کرام، اساتذہ سب کو باہمی مشاورت سے نئی نسل کا مستقبل محفوظ بناناہے۔

سی سی پی او ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی اور ڈویڑنل ایس پیز نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت فاریسٹ کالونی میں پودا بھی لگایا۔ آج اقبال ٹاون ڈویڑن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن راوی،ماڈل ٹاون ڈویڑن میں تھانہ گلبرگ،صدر ڈویڑن میں گورنمنٹ سکول آرائیں گاؤں اور سول لائنز ڈویڑن میں بلڈنگ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مزنگ میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں