لاہور: اکبری منڈی میں چینی سے بھرا ٹرک ایک گھنٹے میں ختم

منگل 20 اپریل 2021 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) منگل کی صبح اکبری منڈی میں چینی سے بھرا ٹرک منڈی پہنچنے کے ایک گھنٹے کے بعد ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چینی سے بھرے ٹرک کی اکبری منڈی آمد کی اطلاع ملتے ہی کریانہ مرچنٹس کی بڑی تعداد پہنچ گئی جنہوں نے لمبی قطار میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد چینی حاصل کی۔ کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ وہ آدھ کلو سے زائد چینی کسی کو فروخت نہیں کر رہے لیکن انہیں منڈی سے چینی ذلیلوں خوار ہونے کے بعد مل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں