تھانہ ہنجروال کی حدود سے 4 بچیاں مبینہ طور پر اغواء ،مقدمہ درج

منگل 3 اگست 2021 00:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) تھانہ ہنجروال کی حدود سے 4 بچیاں مبینہ طور پر اغواء ہو گئیں۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آرکے متن کے مطابق10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے کی 2 بچیوں کے ساتھ گھر سے نکلیں ، چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلیں، شبہ ہے کسی نامعلوم شخص نے چاروں بچیوں کو اغوا ء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں