وزیراعظم کا بغیر سود قرضوں کیلئے ویژن پاکستان پروگرام کا اعلان خوش آئند ہے ‘میاں کامران سیف

بغیر سود قرضوں سے غربت میں کمی آئے گی ،کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ‘چیئرمین وائس آف ٹریڈرز

منگل 3 اگست 2021 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے وزیراعظم کی طرف سے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے اورغربت میں کمی کیلئے ویژن پاکستان پروگرام کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود قرضے فراہم کیے جائیں انہوںنے کہا بغیر سود قرضوں کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اوروزیراعظم ویژن پروگرام کے تحت سب سے پہلے لوگوں کو غربت سے نکالیں گے، 40فیصد آبادی جو غربت کا شکار ہے اسے اوپر اٹھایا جائے گا تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکے اور کاروبار کرکے دوسرے بے روزگاروں کو بھی روزگار فراہم کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس آف ٹریڈرز کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں میں آسانیاں پیدا کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم ہوسکے اور ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوکر ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں