سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سارہ اسلم نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کے امور کا جائزہ لیا

جمعرات 5 اگست 2021 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے عوام سے اپیل ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی کے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

پنجاب بھر میں مون سون اور بارشوں کی ابتدا پر ڈینگی سے بچاؤ کی سر گرمیاں تیز کر دی گء ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں.مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاط میں شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا صرف ایک مریض داخل ہے۔ ڈینگی کا واحد مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں داخل ہے۔ رواں سال صوبہ بھر سے ڈینگی کی65 کنفرم کیسزسامنے آئے ہیں۔رواں سال کے دوران اب تک لاہور سے ڈینگی کے 28 کنفرم کیسز سامنے آئے اور اس وقت لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض داخل نہیں ہے۔محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں. 24گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 251،261 ان ڈور مقامات اور 59،189 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور91 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

لاہور میں 8،588 گھروں کی اور 3،833 آؤٹ ڈور مقامات کی ڈینگی لاروا کے حوالہ سے چیکنگ کی گئی اور ٹوٹل 49 مقامات سے پازٹیو کینٹینرز کو تلف کیا گیا۔اس ضمن میں سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

گھروں کے اندر یا باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں. پرندوںاور جانوروں کے پانی والے برتن صاف رکھیں۔ اپنے گھر کے روشن دان، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگا کر رکھیں نیز دیہی علاقوں کے رہائشی مچھر دانی لگا کر سوئیں کیونکہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکمہ صحت کی ٹیمیں آپ کے گھر یا کاروباری مراکز میں ڈینگی کے لاروا کے حوالے سے چیکنگ کرنے کے لئے آئیں تو ان سے بھرپور تعاون کیا جائے کیونکہ ڈینگی انتہائی خطرناک بخار ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں