حکومت معیشت کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے کر جارہی ہے‘گڈزٹرانسپورٹرز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے یا پھر حکومت استعفیٰ دیکر گھر چلی جائے

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر ، چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ ، ماجد زمان اعوان ، چوہدری مزمل حسین ، حاجی امتیاز ، حاجی ظفر ، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت معیشت کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے کر جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے یا پھر حکومت استعفیٰ دیکر گھر چلی جائے، جب تک حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہیں گے مہنگائی کے سیلاب کو روکنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام سے سود سمیت وصولی شروع کردی ہے،پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب عوام پر معاشی بم گرانے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ ہے اس سے صنعت و تجارت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور مہنگائی و بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں