ایل ڈی اے کی فیروز پور روڈ پرکارروائی،10 غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر

غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا‘چیف ٹائون پلانرطاہر میو

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑکی ہدایت پراورچیف ٹائون پلانر طاہرمیو کی زیرنگرانی ٹا ئون پلاننگ زون سیون نے فیروز پور روڈپرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے 10 عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے کے عملے نے آپر یشن کے دوران فیروز پور روڈ اٹاری سروبا میں غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی ۔

نشتر میں غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی ۔ اسپائیر کالج کے قریب غیرقانونی عمارت جزوی طور پرمسمار کر دیا ۔ایل ڈی اے سٹی گول چکر کے قریب عمارت سربمہر کر دی ۔پیراڈائیز ولاز اپارٹمنٹس کے قریب عمارت کے غیر قانونی حصے کو مسمار کر کے سربمہر کر دیا ۔ نیا کاہنہ میں غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی ۔

(جاری ہے)

ریحان گارڈن کے قریب عمارت کے غیر قانونی حصے کو مسمار کر دیا گیا۔

نیا کاہنہ کے قریب غیر قانونی بیسمنٹ جزوی طور پر مسمارکر دی ۔فیروز پور روڈ پر غیر قانونی زیر تعمیرعمار ت جزوی مسمار کر کے سربمہر کر دی اور وحید برادرز کالونی کے قریب غیر قانونی عمارت جزوی مسمارکر دی گئی ۔آپریشن میں ٹائون پلاننگ سیون‘انفورسمنٹ عملے سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔اس موقع پرچیف ٹائون پلانرطاہر میونے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں