حکومت پنجاب نے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:28

لاہور۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :حکومت پنجاب  نے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ہفتہ کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل اسسٹنٹ ریونیوجہلم ملک نور زمان کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ،سیکشن آفیسر محکمہ ایجوکیشن انصر علی کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور ،جنرل اسسٹنٹ ریونیوچکوال عبدالرحمن خان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیپ حیدر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ،کامران صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیپ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر صدرگوجرانوالہ سریا حیدر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ انعم فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر صدرگوجرانوالہ ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا قدسیہ نیاز کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں