پی ٹی آئی حکومت کے مخالفین کے حسدکا کوئی علاج نہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

کر پشن ،منی لانڈرنگ کرنیوالوں کا احتساب نہیں ہوگا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں‘رہنما تحریک انصا ف

اتوار 19 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے مخالفین کے حسدکا کوئی علاج نہیں، اپوزیشن کا پہلے دن سے یہی رویہ ہے کہ عمران خان کسی طرح دبائو میں آجائیں لیکن وہ دبائو میں نہیں آئے،کر پشن ،منی لانڈرنگ کرنے والوںکا احتساب نہیں ہوگا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا اور ماضی کی حکومتوں نے غلط پالیسیاں اختیار کر کے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیاجس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے۔ ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے اور شفافیت کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف بے سود پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں۔ ماضی کی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، تاہم 70 سال کے دوران پیدا ہونے والی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں