اپنی بائیو گرافی فلم میں بلال عباس کو کاسٹ کروں گا، فہد مصطفی

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ اگر انہیں کبھی اپنی سوانح عمری پر فلم بنانے کا موقع ملا تو اس کا نام کالے سے گورے تک رکھیں گے اور اس میں اپنے کردار کے لیے بلال عباس کو کاسٹ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اداکارہ مہوش حیات کی زندگی پر بائیوگرافی فلم بنانے کا موقع ملا تو وہ اس کا نام میں لاڑکانہ نہیں جاوں گی رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کبھی کسی رومانوی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہو اور ان سے ان کی مرضی کی ہیروئن کا نام بھی پوچھا جائے تو وہ ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کا نام لیں گے۔ ڈراموں میں اپنے پسندیدہ کردار بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں آج تک اپنا 2009 کا ڈراما آتشی سب سے بہتر لگتا ہے، کیوں کہ انہوں نیاس ڈرامے میں ایک بنگالی کا کردار کیا تھا جو بہت ہی مشکل تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں