نولکھا کے علاقہ ریلوے کالونی کے گھر سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

بدھ 22 ستمبر 2021 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) نولکھا کے علاقہ ریلوے کالونی کے گھر سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق55 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیاجس کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ سلطان کراچی کا رہائشی تھا اور ریلوے کالونی میں رہائش پذیر تھا۔ایدھی رضاکاروں نے لاش کو پولیس کاروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں